ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: دیواروں پر اشتعال انگیز پیغام لکھنے کے معاملے میں سٹی پولیس نے کیا ایک شخص کو گرفتار

منگلورو: دیواروں پر اشتعال انگیز پیغام لکھنے کے معاملے میں سٹی پولیس نے کیا ایک شخص کو گرفتار

Thu, 03 Dec 2020 20:21:06    S.O. News Service

منگلورو،3؍نومبر (ایس او نیوز) چند دن قبل منگلورو کے دو مقامات پر راتوں کودیواروں کے اوپر لشکر طیبہ اور طالبان کی حمایت میں اشتعال انگیز پیغام اور نعرے لکھنے کے جو واقعات پیش آئے تھے ، اس تعلق سے آج پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق گرفتار شدہ شخص کا نام نذیر محمد (29سال) ہے جو کہ تیرتھ ہلّی کا رہنے والا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے مذکورہ ملزم کو اس کے فون کال ریکارڈ س کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے اوروہ اس وقت کدری پولیس اسٹیشن کی تحویل میں ہے جہاں  اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
 


Share: